متعدد مقامات پر سٹریٹ لائٹس بیکار

سرینگر // شہر کے متعدد علاقوں میں سٹریٹ لائٹ خراب حالت میں پڑی ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو رات کے دوران نقل وحرکت کے دوران انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے۔شہری آبادی کا کہنا ہے کہ سرما آتے ہیں وولٹیج کم ہونے کے بعدبیشتر اسڑیٹ لائٹ نے کام چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں شام کا سایا پڑھتے ہی لوگوں کو آنے جانے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔راجباغ ، کرسو ،مہجور نگر ، رام باغ ، سولنہ ، برزلہ ،راولپورہ ، چھانہ پورہ، نٹی پورہ ، مگرمل باغ اور شہر کے دیگر علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی کہ شام کے بعد جب وہ تاریکی میں ڈوبے گلے کوچوں اور سڑکوں سے پیدل گزرتے ہیں تو سٹریٹ لاٹس چالو نہ ہونے کے باعث انہیں بعض اوقات زخمی ہو کر گھر پہنچنا پڑتا ہے کیونکہ گلی کوچوں میں موجود کھڈے حادثات کا موجب بن جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے بیکار پڑی ہیں لیکن کوئی ان کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ لاکھوں اور کروڑوں روپے خرچ کر کے شہر میں سٹریٹ لائٹس نصب کی گئیں لیکن اب ان کی کوئی دیکھ بال نہیں ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں غریب عوام سے حاصل شدہ رقم(ٹیکس) ضائع ہو رہی ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ بارہا سٹریٹ لائٹس کے بیکار ہونے کا معاملہ متعلقہ فیلڈ افسروں اور ملازمین کی نوٹس میں لایا گیا لیکن اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔