متعدد غیر قانونی ڈھانچے منہدم

سری نگر// لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے کل صدر بل ،کنہ تار اور نگین علاقوں میں متعدد ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔مہم کے دوران، دو ڈھانچے بشمول ایک منزلہ مکان، ایک دوسری منزلہ مکان اور پانی کے اندر موجود ڈھیروں کوہٹا دیا گیا۔انہدامی مہم میں ایس ایچ او نگین، این ٹی نارتھ اور پی سی آر سری نگر کے پولیس دستوںنے بھی حصہ لیا۔