متعدد علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ

سرینگر//محکمہ امور صارفین انفورسمنٹ سکارڈ نے متعدد علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ کی اور قصوروار دکانداروں سے 4300روپے کا جرمانہ وصول کیا۔ خوراک،رسدات اورامور صارفین محکمہ کے انفورسمنٹ سکارڈ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ نارتھ اینڈ سائوتھ زونز کی قیادت میں چھتہ بل،صفاکدل، دریش کدل، کرن نگرا ورمہجور کے علاوہ دیگر کئی دیگربازاروں کا معائینہ کیا۔ سکارڈ نے کئی قصورواردکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور اُن سے4300روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔