جموں//ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ ، بی جے پی لیڈر اور چیئرپرسن بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ابھیان جے اینڈ کے یوٹی ریکھا شرما ،صدر جے ڈی ( یو) جے اینڈ کے اور سابق صدر جے کے ایچ سی بار ایسو سی ایشن جموں نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔ریکھا شرما کے ہمراہ وائس چیئرپرسن بی بی بی پی ابھیان جے اینڈ کے یوٹی شریمتی گرمیت رندھاوا اور شریمتی ریکھا منہاس نے جموںوکشمیر میں خواتین کمیشن بنانے، جے کے پی میں خواتین کے لئے ریزرویشن اور اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکر یہ اَدا کیا ۔جس نے سری نگر میں ایک خاتون کے خلاف جرم کیا۔اُنہوں نے لاڈلی بیٹی سکیم اور سوکنیا سمردھی یوجنا کے فوائد کو جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع تک پہنچانے اور میریج اسسٹنس سکیم کی زیادہ سے زیادہ رَسائی کا مطالبہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ابھیان اور جموںوکشمیر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی شاندار کوششوں کی تعریف کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ خواتین کو بااِختیار بناناا ور بچیوں کی بہبودکے لئے پُر عزم ہے اور ان کی کوششوں میں ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی۔دریں اثنا، ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ اور سابق صدر جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ابھینو شرما نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے وَفود کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ وہ اِن کے مطالبات کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھائیں گے۔دریں اثنا، جے ڈی (یو) جموںوکشمیر کے صدر جی ایم شاہین نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے سیاحتی شعبے میں درج کی جانے والی بے مثال ترقی پر شکر یہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے مسائل بغور سنا اور وفود کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل اور مطالبات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام جائزہ مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کرنے کے لئے غور کیا جائے گا۔
متعدد افراد کی جموں میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
