متری گام پلوامہ میں تصادم | ملی ٹینٹ محاصرہ توڑ کر فرار

سید اعجاز
پلوامہ// متریگام پلوامہ میں محاصرہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملی ٹینٹ فرار ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ متری گام گائوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ اعلی الصبح بستی کو محاصرہ میں لیا گیا لیکن اسی دوران ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر چند فائر کئے اور گولیوں کا بہت مختصر تبادلہ ہوا جس کے بعد مکمل خاموشی چھا گئی۔سیکورٹی فورسز نے ناکہ بندی کی اور صبح نو بجے تک گائوں میں تلاشی کارروائی جاری رہی۔ لیکن ملی ٹینٹوں کا کوئی اتپ پتہ نہیں چل سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی ملی ٹینٹ فرار ہویء تاہم دونوں طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔