متبرک شراون ماہ کے دوران ہفتہ بھر بھاگوت کتھا پروگرام کا اہتمام

جموں //متبرک شراون ماہ کے موقعہ پر نرائن سیوا سنستھان نے جموں یاتری بھون ٹرسٹ کے اشتراک سے 18 سے 24جولائی 2019  تک یہاں اوم پیلس شکتی نگر جموں میں منعقد کیاجا رہا ہفتہ بھر چلنے والا بھاگوت کتھا پروگرام وید منتروں اور ہون  اور اسکی پورن آہوتی کے اہتمام سے اختتام پذیر ہوا ۔بھاگوت کتھا پروگرام میں علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھگوان کرشن ،بھگوان شنکر اور ماں بھگوتی سے آشیر واد حاصل کی۔کتھا کا اہتمام جموں یاتری بھون نے یتیموں ، جسمانی طور ناخیز ،بے سہارہ اور ضرورت مند لوگوں کی معاونت کرنے کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے اور شردھالووں میں روحانی بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا تھا۔جموں یاتری بھون ٹرسٹ کے صدر پون کمار شاستری نے اس موقعہ پر کہا کہ وعدہ کے تحت نرائن سیوا سنستھان کے ماہر ڈاکٹرں کی ایک ٹیم 23جولائی وک جمسانی طور ناخیز لوگوںکا طبی چیک اپ کرنے کیلئے یہاں پہنچا ہوا تھا جس نے23 اور 24جولائی کو طبی کیمپ منعقد کیا،جس میں ناخیز لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے بعض ناخیز افراد کو اودھے پور ،راجستھان جراحی کیلئے سفارش کی ہے،جس کے لئے یاتری بھون نے انکے مزید علاج کے لئے 551000 روپے کا عطیہ دیا ہے