مظفرآباد// حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین نے امت مسلمہ کو بالعموم اور کشمیری عوام کو بالخصوص عید کی مبارک باد پیش کی ہے ۔حزب ترجمان سید صداقت حسین کی طرف سے موصولہ عید پیغام میںصلاح الدین نے کہا ہے کہ’ہمای عید اس وقت ہوگی جب ہم بھارت سے آزاد ہوکر اپنے مستقبل کا تعین اپنے ہاتھوں سے کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں بھی بھارتی فورسز اور ریاستی پولیس ٹاسک فورس نے کشمیری عوام کا جینا حرام کرنے کا ہر حربہ آزمایا۔روزہ داروں کی تذلیل ،کریک ڈائون اورماردھاڑ کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور اس کے ریا ستی گما شتوں کا خیال ہے کہ یہ قوم ہمت ہار جائے گی اس قوم نے یہ ثابت کردیا کہ ان کے عزم اور جدوجہد آزادی کو کوئی دبا نہیں سکتا ۔چیئرمین متحدہ جہاد کونسل نے کہا’’موجودہ حالات ہمیں یہی پیغام دے رہے ہیں کہ اس اتحاد اور یکسوئی کو ہم مزید مظبوط کریں،دشمن کی چالوں سے خبردار رہیں ، ایک دوسرے کے غمگساربن کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں اورخوشیوں میںاپنے ہم سفرو ں کا خیال رکھیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء،اسیران ، بیواؤں، یتیمو ں ، زخمیوں کا خاص خیال اور عملی تعاون فراہم کرکے انہیں عید کی خوشیوں میں شا مل کریں۔
متاثرین کو خوشیوں میں شامل کریں:صلاح الدین
