مبارک گل کیساتھ نیشنل کانفرنس کا اظہارِ تعزیت

سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے سینئر لیڈر مباک گل کے برادر نسبتی (بہنوئی) خواجہ گل محمد شیخ ساکن چرم گری محلہ کنہ مزار کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیاہے اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ضلع صدر پیر آفاق احمد، خواتین ونگ صدر شمیمہ فردوس، سینئر لیڈران عرفان احمد شاہ ،تنویر صادق اور عمران نبی ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔؎