ماہ مقدس میں تروایح گھروں میں ادا کریں

ریاض //سعودی عرب کے مفتی اعظم نے دنیابھرکے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اگرکوروناوائرس کی وباء جاری رہی تونمازتراویح اورعیدالفطر کی نماز گھروں میں ہی اداکی جائے ۔ مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے جمعہ کے روزاپنے خطبے میں عالمگیر وباء کوروناوائرس کی وجہ سے پیداشدہ سنگین صورتحال اورانسانی جانوں کے متواتر ضیاں کاذکرکیا۔انہوں نے کہاکہ یہ وبائی صورتحال دنیابھرمیں رہنے والے لوگوں کیلئے ایک بڑی آزمائش ہے۔سعودی عرب کے مفتی اعظم کاکہناتھاکہ اس وائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے بیشتر ممالک نے اپنے ہاں لاک ڈائون اوربندشیں عائدکردی ہیں تاکہ سماجی دوری یامعاشرتی فاصلہ رکھاجائے ،جو طبی ماہرین کے مطابق اس وائرس کوپھیلنے سے روکنے اوربچنے کاایک راستہ ہے ۔سعودی عرب کے مفتی عام نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرپوچھے گئے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ فی الوقت سماجی دوری قائم رکھنے کیلئے لوگوں کاگھروں میں رہناضروری قراردیاگیاہے ،اسلئے بہتر ہی اس پرعمل کیاجائے ۔خیال رہے ماہ مبارک رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے جارہاہے ۔مفتی الشیخ عبدالعزیزآل الشیخ کاکہناتھاکہ سعودی عرب میں امسال ر مضان کے مقدس مہینے کے دوران تراویح کی نماز گھروں میں ہی ادا کرنے کی جائے گی۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے جمعہ کے روزعرب وعجم میں رہنے والے کروڑوں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اگر کورونا وائرس کی وباء جاری رہی تو ایسی صورت حال میں نماز تراویح اور عید الفطر گھروں ہی میں ادا کی جائے ۔