ماہ شعبان کا چاندنظر آیا

نئی دہلی//آج ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانامفتی محمد سلمان منصورپوری استاذ حدیـث جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔جہاںچاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع صاف تھا ،دہلی میں عام رویت ہوئی۔ اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے اعلان کیا ہے کہ  18اپریل 2018 بروزبدھ ماہ شعبان 1439ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس طرح یکم مئی کو شب برات ہوگی ۔