ماہر تعلیم ریاض صدیقی کی سبکدوشی | سونہ وار ہائر اسکینڈری اسکول میں الوداعی تقریب

سرینگر// گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سونہ وار میں ماہر تعلیم اور چیف ایجوکیشن آفیسر ریاض احمد صدیقی کی سبکدوشی کی مناسبت سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب کا انعقاد ہائر سیکنڈری سکول سونہ وار سری نگر میں کیا گیا جہاں صدیقی نے ماضی میں دو سال تک ادارے کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کے علاوہ مختلف اضلاع کیچیف ایجوکیشن افیسراںنے شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ محکمہ تعلیم کے پرنسپلوں،محکمانہ سربرہں، سینئر لیکچرروں، لیکچرروں اور دیگر تدریسی و غیر تدریسی افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے مقررین نے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں صدیقی کی مثالی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ریاض احمد صدیقی قیادت، ویژن، اور انتھک لگن مثبت تبدیلی لانے اور تعلیم میں بہترین ثقافت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے۔تقریب کے دوران طلباء نے مختلف ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں جس سے اس موقع پر خوشی اور پرانی یادیں سامعین کے دل و دماغ پر چھائیں۔