ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ | اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

اننت ناگ //اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکروں نے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے سوموار کو حکومت کے خلاف گزشتہ کئی سالوں سے اپنی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کرنے میں ناکامی پر احتجاج کیا۔اننت ناگ کے سپورٹس سٹیڈیم میں متعددورکر اور ہیلپر جمع ہوئے اور محکمہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین حکام سے مطالبہ کر رہے تھے کہ ان کی ماہانہ تنخواہوںیہ میں اضافہ کیا جائے، حتمی سنیارٹی فہرستوں کا تعین کیا جائے اور ورکروں اور ہیلپروں کیلئے نئی پنشن سکیم کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔مظاہرین میں فہمیدہ نامی ایک ورکر کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہم گزشتہ کئی برسوں سے اپنے مطالبات کیلئے دبا ڈال رہی ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومت ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس طرح ہمارے کنبوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد ان کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کرنا چاہئے تاکہ انہیں راحت کی سانس مل سکے۔انہوں نے مزید کہا ہمیں حقیقی مطالبات کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔