ماگام کے کئی علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ

 ٹنگمرگ//مارکیٹ چیکنگ انفورسمنٹ ونگ بارہمولہ کی ایک ٹیم نے گوم احمد پورہ ،اگری کلان اورچچی لورہ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران وافر مقدر میں کھانے پینے کی اشیاء ضائع کرکے قصوروار دوکانداروں سے 48سو روپئے بطور جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ ونگ کیافسر انسپکٹر فیاض احمد نے ذرائع ابلاغ کوبتایاکہ دیہات میں دوکانداروں کے پاس کئی سالوں کا وہ مال ضائع کیا گیا جو زائد المیعادہوچکا تھابلکہ تین سال قبل ضائع ہوا تھا مگر بدقسمتی سے آج بھی دوکاندار آنکھیں بند کرکے فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ محکمہ نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ زائدالمیعادکوئی بھی سامان خریدنے سے اجتناب کریں۔