ادہم پور//ایم ایل اے رام نگر رنبیر سنگھ پٹھانیہ نے ماڈل ہائر سیکنڈری سکول رام نگر میں ملٹی پرپز شیڈ کا افتتاح کیا۔اس دوران افتتاحی تقریب میں موجود لوگوں سے ایم ایل اے نے کہا کہ تعلیم آدمی،سماج اور ریاست کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔اس دوران ایم ایل اے نے کہا کہ رام نگر تحصیل بہت پرانی تحصیل ہے اور یہاں عرصہ دراز سے اسکول قائم کئے گئے ہیں۔جن کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مرمت کی ضرورت ہے۔پٹھانیہ نے کہا یہ شیڈاس لئے بنایا گیا تاکہ بچوں کوکوئی دشواری پیش نا آئے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے سبھی اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے بڑھایا جائے گا۔لیباٹریاں،کھیل کے میدان لیبر یرریاں اور کلاس دوم کا باقاعدہ انتظام کیا جائے گا۔اس دوران رام نگر میں کندریادو الیاسکول قائم کرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا اور محکمہ مال کے افسران کو ہدایات دی گئی کہ فوری طور پر ودالیا سکول کی تعمیر کے لئے زمین زیر نظر لائی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی کیمپس اور آئی ٹی آئی کے بارے میں ایم ایل اے نے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے۔کیمپس کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور رام نگر میں آئی ٹی آئی کالج قائم کرنے کا مسلہ نویرغور ہے۔پٹھانیہ نے کہا کہ دونوں کے لئے کھیل کا میدان بھی قائم کیا جائے گا اور نوجوانوں کو اپنی سلایوں کو ابھارنے کا موقع دیا جائے گا۔اس کے بعد پٹھانیہ نے گاڈنب اور بھٹاری گائوں کا دورا کیا اور لوگوں کے مسلوں کا جائزہ لیا اور لوگوں کو فوری طور پر حل نکالنے کا یقین دلایا اور آخر میں لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پٹھانیہ نے کہا کہ رام بنر کے لئے ساری سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔رام نگر کو ہر طرح کی سہولیات سے فیضیاب کیا جائے گا اور سڑکیں پانی،بجلی اور تعلیمی سہولیات ہر وقت دستیاب رکھیں جائیں گی۔اس دوران ایم ایل اے کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر ادہمپور مامی بی جے پی لیڈران اور گائو کے معززین موجود تھے۔