ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے حکام متحرک

محمد تسکین

بانہال//پارلیمانی انتخابات کیلئے سرکاری مشینری حرکت میں ہے اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کیلئے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ چیکنگ میں غیر قانونی طور سے الیکشن کیلئے رقومات اور شراب وغیرہ کی غیر قانونی نقل وحرکت کو چیک کیا جارہا ہے۔ اس الیکشن میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کیلئے میڈیا مانیٹرنگ کمیٹیاں، سرولائسنس ، اخراجات کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے اور ضلع رام بن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ سمیت رابطہ سڑکوں ناکے وغیرہ لگائے جارہے ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔اس کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ضلع الیکشن آفیسر بصیر الحق چودھری جو ڈپٹی کمشنر رام بن بھی ہیں کہ ہدایات پر مجسٹریٹوں کی نگرانی میں ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو چوبیس گھنٹوں متحرک ہیں اور سوشل میڈیا اور ایپ کے ذریعے لوگوں کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔الیکشن حکام کا کہنا ہیکہ اب تک ضلع رام بن میں کسی بھی قسم کی کوئی شکایات ڈرج نہیں ہوئی ہے اور ناہی روانہ کی بنیادوں پر ملنے والی رپورٹوں سے اب تک کوئی ایسا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پایا گیا ہو۔اس دوران ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری اور ایس ایس پی رام بن انوج کمار نے منگل کے روز بانہال کا دورہ کیا اور الیکشن کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ سب ڈویژن اور تحصیل افسران بھی ضلع حکام کے ہمراہ تھے۔