ماڈل ٹاؤن سوپور میں شالی کے کھیت سے لاش برآمد | ویری ناگ میں مستری مسجد کے مینار سے گر کرہلاک

سوپور+ڈورو //ماڈل ٹائون سوپور میں شالی کے کھیت میں نوجوان کی لاش پراسرارحالت میں برآمد ہوئی ۔ادھر نوگام ویری ناگ میں مسجد کے مینار کی تعمیرکے دوران مستری گر کرہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح ماڈل ٹائون سوپور میں کچھ لوگوں نے ایک29برس کے نوجوان کی لاش کو شالی کے کھیت میں اُلٹالیٹاپواپایا۔مقامی لوگوں نے پولیس کو فوری طور مطلع کیاجس نے لاش کواپنی تحویل میں لیکر سوپوراسپتال پہنچایا۔پولیس نے جوان کی شناخت نمیزاحمد یتوساکن یتو محلہ نوپورہ کلاں سوپور کے طور کی۔پولیس ذرائع کے مطابق لگتا ہے کہ جوان نے نشیلی دواکازیادہ استعمال کیا ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھرنوگام ویری ناگ میں مسجد کے مینار کی تعمیرکے دوران مستری گر کرہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق 65برس کے مستری محمد یوسف دارساکن کھڈوانی کولگام،نوگام علاقہ میں ایک مسجد کامینار تعمیر کررہاتھا کہ اس دوران وہ40فٹ اونچے مینارسے پھسل کرنیچے گرگیاجس کی وجہ سے اُس کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلے میں سی آر پی سی174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔