مانو میں پر قومی سمینار اسلامی مطالعات میں غیر مسلم دانشوروں کی خدمات

حیدرآباد//شعبہ اسلامک اسٹڈیز ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے 28؍ فروری 2023صبح 10 بجے ’’اسلامی مطالعات میں ہندوستانی غیر مسلم دانشوروں کی خدمات (مشترکہ تہذیب کا ورثہ)‘‘ کے عنوان پر ایک روزہ قومی سمینار / وبینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ، پروفیسر سید عین الحسن کریں گے۔ پروفیسر محمد فہیم اختر ندوی، صدر شعبہ کے بموجب افتتاحی خطاب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، جنرل سیکریٹری، اسلامک فقہ اکیڈمی، انڈیا کا ہوگا۔ جبکہ کلیدی خطاب پروفیسر اختر الواسع، صدر نشین، خسرو فاؤنڈیشن، نئی دہلی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر پیکم ٹی سمویل، ڈائرکٹر ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد، پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر اقتدار محمد خاں، صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی خصوصی خطاب کریں گے۔