مانومیں نیم طبی پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلے جاری

عظمیٰ نیوزڈیسک

حیدرآباد// شہر حیدرآباد دواخانوں کے شہر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ لوگ ملک اور بیرون ملک سے شہر آکر اپنا علاج کرواتے ہیں۔ اس پس منظر میں جہاں ڈاکٹرس کی مانگ بڑھی ہے۔ ان سے کہیں زیادہ دواخانوں میں کام کرنے والے نیم طبی عملے (پیرا میڈیکل اسٹاف) کی مانگ میں بے انتہاء اضافہ ہوا ہے۔ روزگار کے ایسے ہی پرکشش مواقعوں کو مد نظر رکھ کر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اردو جاننے والے طلبہ کے لیے دو بہترین پیرا میڈیکل کورسز شروع کیے ہیں۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے سائنسی علوم کے تحت بیچلر آف ووکیشن (میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی اور میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی) کا 2019 سے آغاز ہوا تھا۔ اس کورس کی کامیابی کے بعد سال 2023-24 سے اسی مضمون میں میں پوسٹ گریجویشن کا کورس شروع کیا گیا۔ اردو یونیورسٹی تلنگانہ میں واحد سنٹرل یونیورسٹی ہے جس میں ماسٹر آف ووکیشنل کورسز (ایم ایل ٹی اور ایم آئی ٹی) چلائے جارہے ہیں۔ ایم ووک میں داخلوں کے لیے طلبہ کو متعلقہ مضمون میں بی ووک یا بی ایس سی ، 55% نمبرات کے ساتھ کامیاب ہونا ضروری ہے۔تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں یا بارہویں یا گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسز جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو ، کامیاب ہوں ۔