عظمی مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی//مانسون رخصت ہوگیا، اس کے ساتھ ہی دہلی میں فضائی کثافت بڑھنے لگی ہے۔اس دوران درجہ بند رسپانس ایکشن پلان ، دہلی-این سی آر میں نافذ ہوگیا ہے۔ یہ فضائی آلودگی کے خلاف اقدامات کا ایک مجموعہ ہے ۔ خود مختار ادارہ کمیشن فار ایئر کوالٹی منیجمنٹ کو، دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔اس ادارہ نے گزشتہ سال اور پھر جولائی میں گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان میں اہم تبدیلیاں کیں۔ نئی تبدیلیوں میں زیادہ عمر کی گاڑیوں کے چلانے پر سخت پابندیاں اور ایئر کوالٹی انڈیکس کے 200 کے نشان کی خلاف ورزی پر کھانے پینے کی جگہوں، ریستوراں اور ہوٹلوں میں کوئلے اور لکڑی کے استعمال پر مکمل پابندی شامل ہے۔بی ایس تھرڈ پٹرول اور ڈیزل چار پہیوں والی گاڑیوں پر دہلی اور گروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر میں فوری طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی اگر اے کیو ا?ئی 400 کا ہندسہ عبور کرتا ہے۔ اس سے قبل حکام ان اقدامات پر عمل درآمد کریں گے، جن میں تعمیرات اور مسماری، زیادہ اخراج والی گاڑیوں کے داخلے اور کوئلے اور لکڑی کے استعمال پر پابندی شامل ہے، جب آلودگی کی سطح ایک خاص حد کو چھونے کے بعد ہی یہ پابندی نافذ ہوگی۔