مانسبل پارک ہنوز بند ،سیاحوں مایوس ہوکر واپس لوٹے

 گاندربل//ارشاد احمد/مشہور مانسبل پارک ہنوز بند ہونے کے نتیجے میں بیرون ریاست سے آئے ہوئے سینکڑوں سیاح مانسبل پہنچ کر مایوس ہوکر واپس لوٹتے ہیں۔مانسبل جھیل کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کی خاطر سینکڑوں سیاح اس وقت مایوس ہوگئے جب مانسبل پارک کے صدر دروازے پر تالہ لگا ہوا پایا۔اس موقع پرسیاحوں نے احتجاج کیا اوربالآخر مایوس ہوکر واپس چلے گئے۔اس سلسلے میں محکمہ سیاحت کے سیکریٹری فاروق احمد شاہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ وہ اس سلسلے میں حقائق پتہ کرکے ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔