کنگن//سونہ مرگ میں ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے مال برادر گاڑیوں کیلئے وزن کرنے والی مشین (weigh bridge)کو تین بجے بند کیا جاتاہے جس کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لداخ کی طرف جانے والے ڈرائیوروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے قائم کئے گئے وجے برج پر مال بردار گاڑیوں کا وزن دوپہر تین بجے تک ہی کیا جاتا ہے اورجو گاڑیاں تین بجے کے بعد سونہ مرگ پہنچتی ہیں، اُن کا وزن نہیں کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں انہیںسخت سردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن گاڑیوں میںمرغ لوڈ ہوتے ہیں انہیں نقصان سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ ان ڈرائیوروں نے ایس ایس پی ٹریفک رورل اور آر ٹی او کشمیر سے گذارش کی کہ اس ’وے برج ‘پر کم سے کم شام پانچ بجے تک کام جاری رکھا جائے تاکہ لداخ جانے والی مال بردار گاڈیوں کے ڈرائیوروں کو ذہنی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مال بردار گاڑیوں کیلئے وزن کرنے کی مشین
