مالی میں دو حملوں میں سات فوجی ہلاک

بماکو، 31 اکتوبر (یو این آئی/ڑنہوا) افریقی ملک مالی میں حملوں میں سات فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔مالی کی مسلح افواج نے ہفتے کے روز اپنی سرکاری ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی دوپہر مغربی مالی کے موردیا شہر کے قریب ایک فوجی دستے پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔وسطی مالی کے شہر سیگو  میں کل دو پہر فوج کی گشتی دستے کی گاڑی پر حملہ ہوا۔ اس دوران گاڑی میں سوار پانچوں فوجیوں کی موت ہو گئی۔