اشرف چراغ
کپوارہ// راوت پورہ کرالہ پورہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ما ضی میں الیکشن کے دوران ووٹ بہت کم پڑے کیونکہ اس علاقہ میں لوگ زیادہ تر بائیکاٹ پر عمل پیرا ہوتے تھے لیکن آج کے پارلیمانی الیکشن نے سب کی آنکھیں کھول دی اور یہی وجہ سے ا س علاقہ میں لوگو ں نے بائیکاٹ کی سیاست کو مسترد کیا اور اپنا ووت ڈالدیا ۔ایک نوجوان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ راوت پورہ میں ووٹر ٹرن آوٹ غیر معمولی کبھی نہیں رہا کیونکہ اس کی راہ میں کئی رکاوٹیںن حائل ہوتی تھی لیکن سب سے بڑی روکا ٹ ہماری سوچ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر لوگ یہ سوچ کر ووٹ نہیں ڈالیں گے کہ ہزارو ں کی آ بادی والے اس علاقہ میں ایک ووٹ سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا تو یہ سوچ بالکل غلط ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جب کوئی قوم اپنا ووٹ ڈال کا صحیح استعمال کریں گے تو ہمیں حق بنتا ہے کہ ہم اپنے مسائل کو لیکر اپنے منتخب ہوئے نمائندے کی نو ٹس میں لائیں گے تاکہ ہارے مسائل حل ہونگے ۔آج روات پورہ میں لوگو ں نے بائیکاٹ کو مسترد کیا اور بھاری تعداد میں رائے دہندگان اپنے گھرو ن سے باہر آئے اور اپنا ووٹ ڈال دیا ۔ان نوجوانو ں میں زبردست گرمجوشی تھی جنہو ں نے پہلی بار اپنا ووت ڈال دیا ۔ایک نو آموز رائے دہند گان نے بتایا کہ مجھے سخت خوشی ہے کہ میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا تاکہ کل ہم اپنے مسائل حل کر کے کے اہل بنیں گے ۔انہو ں نے کہا ووٹ ایک جموری عمل ہے اور اس کڑی کے تحت ہم نے اپنا ووٹ ڈال دیا تاکہ ہمارے علاقہ میں تعمیر و ترقی کی دوڑ میں کسی علاقہ سے پیچھے نہ رہیں ۔