حسین محتشم
پونچھ//شہید منجیت سنگھ گورنمنٹ ماڈل ہائر سکنڈری اسکول بوائز پونچھ کے گیارھویں جماعت کے طلباء نے پیر کے روز اسکول احاطہ میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ پر الزام لگایا کہ ان کی کلاسزز نہیں لگ رہی ہیں۔طلباء کا کہنا تھا کہ پہلے ان کا تعلیمی نقصان کووڈ کی وجہ سے ہوا ،اس دوران ان کی آن لائن کلاسز لگتی رہی۔اب جب اسکول میں تعلیمی سلسلہ جاری ہوا ہے ان کی اکثر کلاسیں نہیںلگ رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کے آف لائن امتحان لئے جا رہے ہیں جو ان کو بالکل منظور نہیں ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے آن لائین امتحانات لئے جائیں یا پھر ان کو ماسک پرموشن دے کر اگلی جماعت میں داخل کیاجائے ۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے مطالبہ کیا کہ ’امتحانات منسوخ کرکے ہمیں اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جائے۔ یہ احتجاجی سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا اور طلبا نے جم کر نعرے بازی کی جس کے بعد ایس ایچ او پونچھ کی قیادت میں پولیس وہا ں پہنچی اور انھوں نے طالب علموں کو یقین دلایا کہ ان کی بات اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کو انصاف دلائیںگے جس کے بعد طلبہ نے اپنا احتجاج ملتوی کیا۔انھوں نے انتباہ دیا کہ ہمیں اگلی جماعت میں نہیں بھیجا گیا تو وہ پھر سے دھرنا دیں گے۔