نئی دہلی//حکومت ہند کے سائنسی صلاح کار نے گھروں میں بنی ماسکوں سے متعلق ایک تفصیلی رسالہ میں کہا ہے کہ ماسک تب ہی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے جب ہاتھوں کو باربار الکہل یاصابون اور پانی سے رگڑ کر صاف کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ماسک لگا رہے ہیں تو آپ کو اس کا استعمال اوراِسے ضائع کرنے سے متعلق بھی معلوم ہونا چاہیے ۔تجزیہ کے مطابق اگر آبادی کا 50 فیصد ماسک لگاتا ہے تو آبادی کا 50 فیصد ہی وائرس کا شکار ہوگا۔ جب8 0 فیصد آبادی ماسک کااستعمال کرے گی تو وباء کے پھوٹ پڑنے کوروکا جاسکتا ہے ۔ماسک کیوں پہنا جائے؟اس میں لکھا ہے کہ کوروناوائرس ایک فرد سے دوسرے کو لگ سکتا ہے ۔وائرس کی بوندیں جلدخشک ہوتی ہیں اوروائرس ہوامیں رہ جاتا ہے اور پھر کسی سطح پر بیٹھ جاتا ہے ۔رسالہ میں لکھا گیا ہے کہ ماسک کوروناوائرس کے نظام تنفس میں داخل ہونے کو روکتا ہے ۔اس میں لکھا گیا ہے کہ ماسک پہننے سے وائرس کے جسم میں داخل ہونے کو روکا جاسکتا ہے ۔
ماسک کا استعمال لازمی | ہاتھ دھونا بھی ضروری : سائنسی صلاح کار حکومت ہند
