ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف حکام کی کارروائی

مینڈھر //تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمار کی قیادت میں انتظامیہ کی ایک ٹیم نے مینڈھر قصبہ کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر تحصیلدار کے ہمراہ نائب تحصیلدار مینڈھر ،تحصیل سپلائی آفیسر اور ایس ایچ او مینڈھر بھی موجود تھے ۔اس دوران کووڈ ایس او پی کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے آفیسر موصوف نے جرمانہ بھی وصول کیا ۔تحصیلدار نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کی تیسر لہر کے چلتے ہر ایک شخص کو چاہئے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر سختی کیساتھ عمل کر ئے جبکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس دوران قصبہ میں جاری تجارتی سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا