ماسک بنانے کیلئے 150ملازمین فیکٹری میں ازخود لاک ڈاون

پیرس //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے اور مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان مسیحاوں کیلئے لوگ مختلف طریقے بھی اپنا رہے ہیں۔افریقی ملک تیونسیا کی ایک فیکٹری میں 150 ملازمین نے خود کو لاک ڈائون کر لیا تا کہ مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں کیلئے زیادہ سے زیادہ ماسک بنائے جاسکیں۔ ان میں ملازمین میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں ملازمین نے خود کو ایک ماہ کے لئے لاک ڈائون کیا ہے اور یہ افراد ایک دن میں 50 ہزار ماسک اور دیگر حفاظتی سامان تیار کر رہے ہیں۔فیکٹری میں کام کرنے والے منیجر کا کہنا ہے کہ ایسا اقدام حب الوطنی کے تحت کیا کیونکہ ملک میں کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے ۔تیونسیا میں گزشتہ اتوار سے لاک ڈائون جاری ہے جبکہ یہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 227 اور مرنے والوں کی تعداد 6 ہے ۔(یواین آئی)