مارچ کے بعد سے ملک میں کورونا وائرس کے سب سے کم یومیہ معاملے

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کم ہوتے معاملات کے درمیان ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 40 ہزار سے بھی کم نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں ، جو 19 مارچ کے بعد ایک دن میں درج ہونے والے میں کم سے کم تعداد ہے۔
دریں اثنا اتوار کو 14 لاکھ 81 ہزار 583 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 28 لاکھ 92 ہزار 046 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39796 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 85 ہزار 229 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، 42 ہزار352 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 97 لاکھ 430 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3،279 کم ہوکر 4 لاکھ 82 ہزار 071 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 723 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ دو ہزار 728 ہوگئی ہے۔
ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.58 فیصد ، بحالی کی شرح 97.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔