ماروتی گاڑی حادثے کا شکار،ایک لقمہ اجل

عاصف بٹ

کشتواڑ//سنیچر کی شام ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماروتی گاڑی زیرنمبر کو شام اُسوقت چھاترو کےہول کے قریب حادثہ پیش آیاجب نجی گاڑی چھاترو کی طرف جارہی تھی جس دوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگری۔ اس میں سوار شخص کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی جسکی شناخت فاروق احمد حجام ولد عبدالغنی حجام ساکن ڈمبر چھاترو کے طور ہوئی جسے سی ایچ سی چھاترو قانونی لوازمات کیلئے لیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیاہے۔