ماروتی سوزوکی کی نئی ’ بگ ویگن آر‘ ماڈل کی بکنگ شروع

نئی دہلی//ماروتی سوزوکی عنقریب ویگن آر کا نیاماڈل متعارف کرارہی ہے اور اس سلسلے میں منگل کو یہاں ملک بھر میں اس کی بکنگ ماروتی کے بااختیار ڈیلروں کے پاس شروع ہوگئی۔ شاندار کیبن،بہترین اندرون، وسیع  اندازاور پرکشش باڈی کی نئی ویگن آر یقیناگاہکوں خاص طور سے نوجوانوں  کو موہ لے گی ۔ ویگن آر کار کو1999میں شروع کیاگیا تھا اور دسمبر2018 تک یہ 22لاکھ گاہکوں کی پہلی پسند رہی اور ملک کی سرفہرست 10گاڑیوں میں گزشتہ دس برس سے شمار ہوتی ہے ۔ گاڑی کا مضبوط ڈھانچہ کسی بھی قسم کی سڑک پر چلنے کیلئے موزوں ہے ۔اس گاڑی میں کے سیریزکاانجن نصب ہے جس کاایندھن کی نمایاں بچت میں کوئی ثانی نہیں ہے۔بکنگ کیلئے گاہکوں کو شروع میں 11,000روپے کی رقم اداکرنا ہوگی۔بگ ویگن آر میں سلامتی کے اعلیٰ معیار کا بھرپور لحاظ رکھاگیا ہے۔