مارشل آرٹ چیمپئن شپ

شوپیان//ووشو ایسوسی ایشن" شوپیان کے زیر اہتمام ٹریلز کے دوران قومی سطح کی مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے لیے 10 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔منتخب ہونے والوں میں مختلف سکولوں کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔سینئر نیشنل چمپئن شپ بھوپال (مدھیہ پردیش، جونیئر نیشنل چمپئن شپ ایل پی یو جالینڈر پنجاب میں اور سب جونیئر نیشنل چمپئن شپ کلکتہ میں منعقد ہوگی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں مشتاق احمد سمنانی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کی ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ نوجوان نسل بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔"ووشو ایسوسی ایشن" شوپیان نے جنرل سکریٹری کلدیپ ہانڈو کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔