ماحولیاتی توازن برقراررکھنے کیلئے نامیاتی کاشت اہم

سری نگر// مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ زراعت ، اِمداد باہمی اور بہبود کساناں ووِیک اَگر وال نے سب ڈویژن سری نگر کے ملورہ کے ویجی ٹیبل کلسٹروں کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ خطے میں بائیو ڈائیورسٹی اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے سبزیوں اور دیگر فصلوں کی نامیاتی کاشت اہم کردار اَدا کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ کاشت کاری کی یہ ماحول دوست شکل معاشی طور پر پائیدار ہے۔دورے کے دوران کاشت کاروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری نے کاشت کاروں سے کہا کہ وہ جدید ترین تکنیکی مداخلتوں کو حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کے ساتھ اَپنے آپ کووابستہ رکھیںاور بہبود کساناں کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی کسان دوست منصوبوں سے متعلق جانکاری حاصل کریں۔چیف ایگری کلچر آفیسر سری نگر نے دوسرے اَفسران کے ساتھ ایڈیشنل سیکرٹری کی آمد پر انہیں متعدد مرکزی معاونت والی سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کی عمل آوری اور پیش رفت سے متعلق جانکاری دی۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کاشت کاروں کو معاش اور معاشرتی حالت کو بہتر بنانے کے لئے نئے اِقدامات اَپنانے کی ترغیب دینے کے لئے محکمہ کی کاوشوں کو سراہا۔