مابعد بھاری برفباری

کپوارہ//اشرف چراغ //بھاری برف باری کے ایک ہفتہ بعد شمالی ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقوں میں زندگی بحال ہو گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ انشل گرگ کا کہنا ہے کہ کرناہ کو جانے والی سڑک سے پہلے ہی برف ہٹا کر گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا گیا جبکہ مژھل اور کیرن کی سڑکو ں سے بھی محکمہ بیکن نے برف ہٹا کر گا ڑیو ں کی آمد و فت کے قابل بنا دیا جس کے بعد ان علاقوں کو گا ڑیوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ۔ انشل گرگ کا کہنا ہے کہ ضلع کے کیرن ،مژھل اور کرناہ علاقوں میں ضروریات زندگی موجود ہے اور لوگو ں کو کسی بھی قسم کی پریشانیو ں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں بجلی سپلائی بھی بحال کر دی گئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ کرناہ میںپہلے ہی بجلی سپلائی بحال کردی گئی ہے جبکہ کیرن کو ریسونگ اسٹیشن تک بجلی سپلا ئی بحال کر دی گئی اور اب ایک دو روز میں کیرن کے اندرونی علاقوں میں ترسیلی لائنو ں کو ٹھیک کر کے بجلی سپلائی بحال کی جائے گی ۔انشل گرگ کا کہنا ہے کہ بھاری برف باری کے بعد اگرچہ برف صاف کرنے کے کام میں دقتو ں کا سامنا کرنا پڑا لیکن محکمہ بیکن نے سخت محنت کے بعد ان سڑکو ں سے برف ہٹایا جس کے بعد ان سڑکو ں کو گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا گیا جبکہ ان علاقو ں میں واٹر سپلائی سکیمو ں کو بھی ٹھیک کر کے لوگو ں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع میں 212واٹر سپلائی سکیمو ں میں 204کام کر رہی ہیں اور ان سے لوگو ں کو پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ8واٹر سپلائی سکیمو ں پر کام جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جن واٹر سپلائی سکیمو ں کے کام میں دقتو ں کا سامنا ہے وہا ں ٹینکرو ں کے ذریعے لوگو ں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پورے ضلع میں 77بجلی فیڈرچارج ہے اور ان سے بجلی سپلائی فراہم کی جارہی ہے ۔انہو ں  نے کہا کہ برف باری سے جو ٹرانسفارمر خراب ہوئے ہیں ان کو آئندہ دو تین روز میں ٹھیک کیا جائے گا اور ان علاقوں کو بھی بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی ۔