ایڈیسن //امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کے ُامیدوار ڈونالڈ ٹرمپ،امریکہ کے شہر ایڈیسن میں اُن کشمیری پنڈتوں سے ملاقی ہوئے ہیں جو بقول انکے کشمیر میں ملی ٹنسی سے متاثر ہوکر وہاں سے سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔امریکہ کے شہر ایڈیسن میں ملی ٹنسی سے متاثرہ کشمیری پنڈتوں اور بنگلا دیشی ہندوں کے لئے انعقاد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’ میں بھارت اور ہندوں کا بڑا پرستار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ’’اگر وہ امریکی صدر کے طور پر منتخب ہوئے تو بھارت اور ہندو برادری کو وائٹ ہوس میں قریبی دوست ملے گا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ’’بھارت ایک بہترین ملک ہیں جس پر انہیں کافی اعتماد ہے ۔’’دہشت گردی کے خلاف انسانیت‘‘کے موضوع پر توجہ مرکوزکرانے والی اس تقریب میں 5ہزار سے زائد بھارتی اور بنگلا دیشی ہندوں نے شرکت کی ۔تقریب کی شروعات میں معروف اداکار انوپیم کھیر کا ایک ویڈیو چلایا گیا جس میںوہ کشمیری پنڈتوں کی حالت زار کے بارے میںبات کر رہے تھے جنہیں بقول ان کے اپنے آبائی وطن سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا ۔یہ تقریب ملی ٹنسی سے متاثرہ کشمیری پنڈتوں اور بنگلا دیشی ہندوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ منعقد کی گئی تھی۔