مائنارٹی ایمپلائزاور نذیر خان ایل جی سے ملاقی

عظمیٰ نیوز سروس

سری نگر// کشمیر کی آل مائنارٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اس کے صدر سنجے کول کی قیادت میں کل راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو اقلیتی کمیونٹی کے ملازمین کے مختلف فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔ادھرچیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام نذیر احمد خان نے کل راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔گاندربل کے سابق رکن اسمبلی شیخ اَشفاق جبار نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔