سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نپٹنے کیلئے 28اپریل سے 30مئی تک نافذ کئے گئے 32روزہ لاک ڈائون کے دوران وائرس سے متاثرین کی تعداد میں 1لاکھ 22ہزار 886افراد کا اضافہ ہوا جن میں 1لاکھ 5ہزار821افراد صحتیاب ہوئے اور اسطرح32 دنوںکے دوران صحتیاب ہونے والوں کی شرح 86فیصد رہی ۔مئی کا مہینہ کورونا وائرس کے لحاظ سے سب سے قیر انگیز ثابت ہوا جس میں مجموعی طور پر 1625اموات ہوئیںجبکہ1لاکھ 14ہزار 359افراد کا اضافہ ہوا۔ اس دوران بلیک فنگس کے 9کیس سامنے آئے اور کی موت واقع ہوئی۔7مئی کو سب سے زیادہ5443افراد مثبت قرار دیئے گئے تھے جو ایک ریکارڈ تھا۔مئی کے مہینے میں ہی ایک دن کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں جب 17مئی کو 73افراد زندگی کی جنگ ہار گئے۔آخر روز 37اموات کیساتھ ہی رواں ماہ مرنے والوں کی کل تعداد 3907تک پہنچ گئی جن میں جموں ضلع سر فہرست رہا ، جہاں 771فوت ہوئے جبکہ سرینگر ضلع میں600سے زائد فوت ہوئے۔ جموں و کشمیر میں لاک ڈائون کے پہلے روز متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ64ہزار529تھی جو 32دنوں میں بڑھکر 2لاکھ 88ہزار931ہوگئی ۔ ان میں 1لاکھ 5ہزار821افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں صحت یاب ہونے والے67ہزار511افراد میں سرینگر میں 26ہزار266، بارہمولہ میں 8195، بڈگام میں8269، پلوامہ میں 4480، کپوارہ میں 3881، اننت ناگ میں4924،بانڈی پورہ میں 2409، گاندربل میں 2466، کولگام میں 4917 اور شوپیان میں1392فراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں صوبے میں لاک ڈائون کے پہلے دن سے 30مئی تک وائرس سے 44ہزار587افراد متاثر ہوئے جن میں 40109 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں صحتیاب ہونے والوں میں ضلع جموں میں 16ہزار203، ادھمپور میں4452، راجوری میں 3774، ڈوڈہ میں 956،کٹھوعہ میں 4302،سانبہ میں 2404، کشتواڑ میں851، پونچھ میں1442، رام بن میں 1747 اور ریاسی میں 2209صحتیاب ہوئے ہیں لاک ڈائون کے32دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 1673افراد فوت ہوئے جن میں 668کشمیر جبکہ جموں صوبے میں سب سے زیادہ1043افراد فوت ہوئے ہیں۔
مئی کا مہینہ قہر انگیز ثابت ہوا،1625افراد کو وائرس نے نگل لیا
