مئی ڈے کے موقعہ پر کشتوڑ میں تقریب کا اہتمام

کشتواڑ//ضلع میں مئی ڈے۔لیبر ڈے کے موقعہ پر متعدد لیبر آرگنائزیشنوں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔جوائنٹ ایمپلائز  فرنٹ لیڈران محمد رفیع کچلو اور اروند کمار شان وغیرہ کی جانب سے منعقدہ تقریب پر کہا گیا کہ مزدور طبقہ سماج کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور فرنٹ لیڈران انکے جائز مسائل کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔تقریب میں متعدد پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے لیبئرروں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ مئی ڈے ایک ایسی تقریب ہے، جو دنیا بھر میں بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل کے کام کرنے والے طبقہ کے اتحادکے لئے منائی جاتی ہے۔دریں اثنا فرنٹ انجمنوں کے دیگر ملازمین نے بھی کشتواڑ میں اس مناسبت سے ڈاک بنگلہ سے شہہیدی چوک تک ایک ریلی کا انعقاد کیا، جس میں درجنوں ملازموں نے شرکت کی۔ریلی میں شامل ملازمین نعرے بازی کر رہے تھے اور سرکار کو اپنے مطالبات پیش کئے۔اس موقعہ پر ملزم لیڈران نے کہا کہیومیہ اضرت پر کام کر رہے ملازمین ، جو کہ مختلف محکموں میں کام کر رہے ہیں اور پانی و دیگر خدمات لوگوں کو فراہم کر رہے ہیںکو سال میں فقطدو مرتبہ یعنی کہ عید اور دیوالی پر اُجرت ادا کئے جاتے ہیں۔مقررین نے لیبر ڈے کے موقعہ پر تمام ملام لیڈران نے سرکار پر زور دیا کہ وہ ملازمین کے درمیان امتیاز کو ختم کرے اور ہر ایک کو بلا لحاظ رنگ و نسل،ذات کے یکساں برتائو کرے اور یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والوں کو اُجرت باقاعدگی سے ادا کرے اور جن ڈیلی وئیجروں نے سات سال کی مدت مکمل کی ہو ،انکو باقاعدہ بھی بنایا جائے۔ضلع کی ایک او جوائنٹ ایمپلائز فرنٹ نے 7ویں تنخواہ کمیشن کو ترجیحی بنایدوں پر لاگو کرنے ،ریاست کے ڈیلی وئیجروں کو باقاعدہ بنانے،ڈی اے کی قسط واگُذار کرنے ،ریاست کے کلرکل کیڈر کے گریڈ میں بہتری لائے اور میڈیکل الائونس 300روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے پی ایچ ای محکمہ کے ایچ آر ورکروں محکمہ تعلیم کے سی پی ڈبلیو، آر ای ٹئیز، ای وئیز ،آنگن واڑی ورکروں،آشا ورکروںکے جائز مطالبات فوری طور تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔