لیہہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی بی او ڈی میٹنگ

  لیہہ//وزیر اعلیٰ نے محبوبہ مفتی نے ماحول دوست سیاحتی اثاثے تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے جو مقامی ضرورت اور ماحول کے ساتھ میل کھاتے ہوں۔لیہہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ایک جائز ہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سیاتی منازل کو ترقی دینے کے کام جلد مکمل کریں تاکہ لیہہ آنے والے سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ یہ تعمیرات ایسے طریقے سے کھڑے کئے جائیں تاکہ مقامی ماحولیاتی نظام ، عمارتی نمونہ یا اُس جگہ کے وارثتی قدروں میں خلل نہ آئے ۔محبوبہ مفتی نے سیاحتی گاﺅں کی سہولیات پیدا کرنے کے لئے مقامی ماحولیات میں کسی قسم کی دخل اندازی کئے بغیر اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے مقامی نمائندوں کے تجاویز اور ضروریات کو مد نظر رکھ کر سیاحتی سہولیات میں ترقی دینے کے لئے کہا۔اس موقعہ پر امداد باہمی اور امور لداخ کے وزیر چیرنگ دورجے ، رکن قانون ساز دلدان نمگیال ، چیف ایگزیکٹیو کونسلر لیہہ پی۔پرسنا ، ناظم سیاحت کشمیر ایم اے شاہ ، ایگزیکٹیو کونسلرز اور دیگر ضلع افسران موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے کنونشن سینٹر پر جاری کام کا جائزہ لیا او رمتعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس مرکز کو جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے دیگر سیاحت سے تعلق رکھنے والے کاموں کو امسال مکمل کرنے کے لئے کہا۔ اس سے قبل سی ای او لیہہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر زاہدہ بانو نے لیہہ میں سیاحتی سرگرمیوں کے بارے میں ایک پر یذنٹیشن پیش کی اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی تفاصیل بھی بیان کی۔