لیہہ میں کورونا وائرس سے مزید چار مریضوں کی موت

لیہہ// لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار مریضوں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ کورونا کے 141 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ اب تک مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 186 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے فوت ہونے والے چار مریضوں میں سے تین کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ ایک کا تعلق ضلع کرگل سے تھا۔