سرینگر// شوپیان کے بعد ضلع لیہہ کے تحت آنے والے اسمبلی حلقوں میں دفعہ 144کے نفاذ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ یہ پابندیاں 4؍مئی 2019ء کی شام 6بجے سے 6 ؍مئی 2019 ء صبح 11بجے تک نافذ رہیں گی۔حکمنامے کے مطابق پابندی کے تحت آنے والے علاقوں میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی کوئی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ انتخابات میں حصہ لینے والے اُمید واروں کی گاڑیوں کے چلنے پرچنائو والے دِن پابندی عائد ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کے تحائف یا شراب کی تقسیم کاری پر روک لگائی جاسکے اور امن و قانون کو برقرار رکھا جاسکے۔حکمنامے کے مطابق تمام پرائیویٹ گاڑیوں کی چیکنگ کی جاسکتی ہے۔تاہم اس حکمنامے کا اطلاق الیکشن ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔