جموں//جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل اور ایگزیکٹیو چیئرمین جے کے ایس ایل ایس اے جسٹس راجیش بندل کی سرپرستی میں جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی ( جے کے ایس ایل ایس اے) کووِڈ۔19 وَبا لاک ڈاون کے دوران پھنسے ہوئے مزدوروں ،عوام الناس ،گھریلو تشدد کے شکار لوگوں اور بچوں کے لئے اُنہیں راحت پہنچانے کے لئے ہیلپ لائنز قائم کی گئی ہیں ۔اِس کے علاوہ لیگل اتھارٹی نے جموںوکشمیراورلداخ کے بزرگ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے بھی ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے ۔یہ بزرگ اَفراد یاتو اَپنا گزارا خود کرتے ہیں یا وہ لاک ڈاون کے مد نظر اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔21؍اپریل 2020ء جب سے یہ ہیلپ لائین قائم کی گئی ہے تب سے 110ٹیلی فون کالیں موصول ہوئی ہیں جن میںاَدویات کی حصولیابی کے لئے 54 ، اناج و دیگر ضروریہ اشیاء کے لئے 37 اور ہسپتال جانے کے لئے 9کالیں شامل ہیں۔اِس مقصد کے لئے نوڈل اَفسران کی ایک ٹیم نامزد کی گئی ہے ۔