لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی جانب سے قانونی خدمات کا دن منایا گیا

گاندربل//لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف وانی کی صدارت میں قانونی خدمات کا دن منایا ۔اس موقع پر تمام شہریوں کے لئے مناسب اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔چیئر مین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل محمد یوسف وانی،سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل سجاد الرحمان،بار ایسوسی ایشن گاندربل سے وابستہ وکلاء اور دیگر زعماء نے اس تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین موصوف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قانونی خدمات اتھارٹی ایکٹ کے مقاصد اور انصاف کی تلاش کے مساوی مواقع کو فروغ دینے کے لئے قانونی خدمات کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 14 اور 39A کے تحت آئینی شقوں کے ذریعہ ضرورت مندوں اور مستحقین کو مفت قانونی امداد فراہم کرکے انصاف کے حصول کے مساوی مواقع لازمی ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل نے خطاب کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کے لئے قانونی دعویداروں کے مابین فرق کو کم کرنے کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مفت قانونی امداد کے تصور کی اس جڑ کو اس خیال میں پائے جاتے ہیں کہ کسی بھی فرد کو انصاف کے بغیر گزرنا نہیں چاہئے۔