ٹنگمرگ //نوروزکے موقعہ پرجونک کے خون چوسنے جسے اب عرف عام میں لیچ تھراپی کہاجاتا ہے ،سے ماہروں کے ہاں زبردست بھیڑ دیکھی گئی ۔ٹنگمرگ کے بٹہ پورہ گائوں میں بھی لوگوں کی کافی تعدادعبدالرشیدشاہ کے گھرکے باہرقطاروں میں کھڑی تھی تاکہ اپنی باری پر وہ جسم پر جونکوں سے اپناخون نکلوائیں ۔عبدالرشیدشاہ مردوں جبکہ اس کی بیٹیاں خواتین کے جسموں پرجونکوں کوڈال رہی تھیں جو ان کا خون چوس رہی تھیں۔یونانی طب میں جونک کے خون چوسنے سے کئی بیماریوں کاعلاج کیاجاتا ہے۔نوروزکے موقعہ یعنی آمد بہارپر جونک کے خون چوسنے سے کئی بیماریاں دورہوتی ہیں جن میں شہو قابل ذکر ہے۔
لیچ تھراپی سے علاج :ٹنگمرگ میں لوگوں کی کافی تعدادنے استفادہ کیا
