لیو ڈورا قاضی گنڈ میں حادثہ 3 افراد زخمی

سری نگر//سرینگر جموں قومی شاہراہ پر لیو ڈورا قاضی گنڈ کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو لیو ڈورا قاضی گبڈ کے نزدیک ٹریکٹر اور کار کے درمیان ٹکر ہوئی جس وجہ سے تین افراد زخمی ہوئے۔
 
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 
زخمیوں کی شناخت عثمان احمد ولد فاروق احمد، گلشن بانو زوجہ نثار احمد اور محمد عمران ڈار ولد عبدل رشید ساکنان بانہال رام بن کے بطور ہوئی ہے۔
 
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔