لیلم رامحال میں آگ | رہائشی مکان خاکستر

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لیلم رامحال میں آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ۔ منگل کی شام دیر گئے عاشق حسین بٹ کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے عاشق حسین کا مکان آگ کی اس واردات میں خاکستر ہوا جبکہ اس میں لاکھو ں روپئے کی جائیدا د راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ اگرچہ مقامی لوگو ں اور فائر ٹینڈر آگ بجھانے کی کافی کوشش کی لیکن عا شق حسین کا رہائشی مکان خاکستر ہونے میں دیر نہیں لگی ۔