لیفٹیننٹ گورنر کی پیرا ایتھلیٹ عرفان احمد میر سے ملاقات

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کل راج بھون میں پلوامہ کے پیراا یتھلیٹ اور سپورٹس پرسن عرفان احمد میر سے ملاقات کی۔ دورانِ بات چیت عرفان احمد میر نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموںوکشمیر یوٹی میں جسمانی طور خاص کھلاڑیوں کے لئے کھیل سہولیات کو فروغ اور ترقی سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرفان احمد میر بصارت سے محروم ہونے کے باوجود سات دیگر جسمانی طور خاص اَفراد کی ٹیم کے ساتھ سیاچن گلیشیئرپر چڑھے تھے اور ان کا تذکرہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اَپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ من کی بات ‘‘ میں کیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے بصارت سے محروم اَفراد کے لئے بین الاقوامی کرکٹ سیریز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے پیر اایتھلیٹ کے ہمت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے اُنہیں یوتھ سروسز اور کھیل کود محکمہ سے ہرممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ تمام نوجوانوں بالخصوص جسمانی طور خاص کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں کو سٹیڈیم ، تربیت یافتہ کوچ ، نمائش کے دورے وغیرہ کے مقابلے میں بہترین کھیلوں کا ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے عرفان احمدمیرکے لئے مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔