لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میںوادی کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کی میٹنگ | انتظامیہ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی ہدایت

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ اِنتظامیہ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کے ازالے کے سلسلے میں راج بھون میں صوبہ کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنروںکی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میںصوبائی کمشنر کشمیر پنڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ راہل پانڈے نے بھی شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے  َافسران کو اِنتظامیہ کا آئینہ قرار دیکر انہیں لگن ، تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی۔اُنہوں نے اَفسران کو اپنے متعلقہ دفاترمیں لوگوں کے مشکلات کو جلد از جلد ازالے کے لئے ہفتے میں کم سے کم تین دِن کی شنوائی کی ہدایت دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں ہدایات دیں کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور نوراتری کے دوران متعلقہ اضلاع میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ بلا خلل بجلی اور پانی کی فراہمی کو رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں بالخصوص سحری اور افطارکے اوقات یقینی بنائیں، تاکہ رمضان المبارک میں لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔بلاک دیوس کی اہمیت کو اُجاگر کرتے کر تے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ ایک اہم انتظامی پروگرام ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ عوامی خدمت کی فراہمی اور لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے اس پلیٹ فارم کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میںکووِڈ ۔19کی روکتھام کے اِنتظامات کے سلسلے میںمناسب طرز عمل اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اضلاع میں ویکسی نیشن کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے آنے والی شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ جن اضلاع سے یاترا گزرتی ہے ان اضلاع میں مخصوص مقامات پر مکمل طور پر فعال ٹوائلٹ کی سہولیت مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائیں۔ انہوں نے یاتریوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی کے لئے بین شعبہی کوششوں کو ہم آہنگی کرنے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’’آزادی کا امرت مہااتسو‘‘کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ اپنے اضلاع سے ایسے لوگوں کی شناخت کریں جو ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد اور جموں و کشمیر کی علاقائی سا  لمیت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔ای۔ گورننس کی اہمیت کی اُجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے تمام اہم محکموں کی ویب سائٹ کو متحرک طور پر اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی افسران کو  ہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر ای آفس سسٹم کے نفاذ کے لئے ٹھوس کوششیں کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ پنچایتوں میں کھیل کے میدانوں کی ترقی ، جنگل حقوق ایکٹ کے عمل آوری، سرحدی دیہات کی ترقیاتی ضروریات ، جل جیون مشن کے نفاذاور سرکاری اراضی سے غیرقانونی تجاوزات کو دور کرنے کی ہدایت دی۔اس سے قبل ، عوامی ترسیل کے نظام اور ازالہ  نظام کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے اپنی تجاویز پیش کیں۔