جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سابق ایم ایل اے اور جموں کشمیر کے لاء سیکرٹری انچل سیٹھی کے والد آنجہانی کرشن دیو سیٹھی کے اہلِ خانہ سے ملے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے دایمی سکون اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی قوت کیلئے دعا کی ۔ آنجہانی کرشن دیو سیٹھی جموں کشمیر کانسچیونٹ اسمبلی کے آخری زندہ رُکن تھے ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، صوبائی کمشنر جموں ، آئی جی پی جموں، ڈپٹی کمشنر جموں اور ایس ایس پی جموں بھی تھے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کرشن دیو سیٹھی کے اہل خانہ سے ملے
