لیفٹیننٹ گورنر کا این سی سی کیڈٹس کے یوم جمہوریہ دستے کیساتھ تبادلہ خیال

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نینئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹوں کے جموں وکشمیر اور لداخ دستے سے تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون کے لان میں منعقدہ بات چیت کے دوران کیڈٹس کو مبارک باد دی اور کیڈٹس اور ان کے تربیتی اِنسٹرکٹروں کی محنت اور عزم کی تعریف کی جنہوں نے وَبائی اَمراض کے چیلنجوں کے باوجود نئی دہلی میں آر ڈی سی ایونٹس کے لئے اَچھی طرح سے تربیت حاصل کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کیمپوں کے دوران آر ڈی سی دستے کے کیڈٹس نے جو اَنمول تجربہ حاصل کیا وہ ان کے لئے ایک کامیابی مستقبل کی تعمیر میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ این سی سی کیڈٹس نظم و ضبط اور قیادت کی علامت ہیں جو قوم کی تعمیر میں غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی میں این سی سی کیڈٹس نے کووِڈ۔19 کے مشکل وقت کے دوران بیداری مہم جیسی سرگرمیوں میں مثالی قیادت کی اور ٹیکہ کاری پروگرام کے دوران تفویض کردہ مشن کو مؤثر طریقے سے اَنجام دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سکولی تعلیم اور یوتھ افیئرس دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں این سی سی کوریج کی توسیع کے لئے تہہ دِل سے تعاون کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری کوششیں نہ صرف دیہات کے نوجوانوں کو آرمڈ فورسز میں شامل ہونے کی ترغیب دے گی بلکہ ہمارے نوجوانوں میں بھائی چارے، نظم و ضبط، قومی اتحاد اور بے لوث خدمت کی اقدار کو بھی فروغ دیں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سماج میں این سی سی کیڈٹس کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ کیڈٹ کے ساتھیوں کی قیادت میں مداخلت کے ذریعے جموں و کشمیر یوٹی میں منشیات کی لت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ،’’دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی آرگنائزیشن کے طور پر، این سی سی بیداری پیدا کر سکتی ہے، منشیات کے استعمال سے لڑنے کا ماحول بنا سکتی ہے اور کالجوں اور کمیونٹی میں نوجوان اور کمزور لوگوں کے تجسس کی مؤثر رہنمائی کر سکتی ہے۔‘‘اِس برس جے کے اینڈ ایل کا یوم جمہوریہ پریڈ دستہ جموںوکشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کے لئے تین سخت اور مشکل پری آر ڈی سی کیمپوں کے سخت عمل کے بعد 57 کیڈٹس پر مشتمل تھا۔ راج پتھ پریڈ کے لئے 16کیڈٹس کا اِنتخاب کیا گیا ،04 کو گارڈ آف آنر کے لئے اور 03 کیڈٹس کو اِس برس ڈی جی این سی سی کمنڈیشن کا رڈز سے نوازا گیاہے۔اِس موقعہ پر کیڈٹ انو چودھری نے یوم جمہوریہ پریڈ ۔2022ء کے لئے جے کے اینڈ ایل کے دستے کے اِنتخاب کے عمل کے دوران حاصل کردہ اَپنے تجربے شیئر کئے اور کیڈٹ جرنیش بندرال نے یوم جمہوریہ کے دوران دوستی کو فروغ دینے کے اَپنے تجربے کااِظہار کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل این سی سی ڈائریکٹوریٹ جے کے اینڈ ایل  میجر جنرل رنجن مہاجن نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کی کامیابیوں اور سرگرمیوں اور ہندوستانی فوج،آرمڈ فورسزور دیگر رینک میں این سی سی کیڈٹس کے انتخاب پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ این سی سی کیڈٹس ’’شہیدوں کو شت شت نمن‘‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر شہیدوں کے نمبروں کے تقریباً 700 کنبوں کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر این سی سی کیڈٹس کی ایک ٹیم نے این سی سی کاگیت’’ ہم سب بھارتی ہیں‘‘ پڑھا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، پرنسپل سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود آلوک کمار ، اِنتظامی سیکرٹری سکولی تعلیم بی کے سنگھ، پرنشپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی ، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، بریگیڈئیر این آر بابو، ڈی ڈی جی کرنل رویندر سنگھ، کنٹین جنٹ کمانڈر، سینئر اَفسران ، اے این اوز اور اِنسٹرکٹران موجود تھے۔