جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں مہنت روہت شاستری کی تدوین کردہ کتاب ’’ دھرم ستھلی ‘‘ جاری کیا ۔ یہ کتاب جموں و کشمیر میں واقع قدیم مندروں پر تحقیق پر مبنی کام کا مجموعہ ہے جسے سنسکرت کے سکالروںاور نوجوان محققین نے لکھا ہے ۔ یہ جموں و کشمیر کے مندروں اور مذہبی مقامات کی تفصیلی وضاحت اور تاریخی اہمیت فراہم کرتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کتاب کے شراکتداروں اور پبلشنگ ٹیم کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اس کی اشاعت کیلئے شری کیلاکھ جیوتش اویم ویدک سنستھان کے صدر کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ کتاب ملک اور دنیا بھر سے جموں و کشمیر آنے والے زائرین اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرے گی ۔ پروفیسر جے پی شرما وی سی سکاسٹ جموں ، شام لال شرما سابق وزیر ، زرعی پیداوار اور کسانوں کی بہبود محکمہ جموں کے ڈائریکٹر کے کے شرما اور معروف کارٹونس ایس شیکھر اس موقع پر موجود تھے ۔